07 اکتوبر ، 2017
بالی وڈ اسٹار عامر خان نے صدارتی کمپلیکس میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی ہے۔
عامر خان ترکی میں بھی مشہور ہیں اور ان کی فلمیں ترک زبان میں بھی ڈب کرکے پیش کی جاتی ہیں۔
عامر خان اپنی فیملی کے ہمراہ ترکی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اپنی فلم ’’سیکرٹ سپر اسٹار‘‘ کی تشہیری مہم میں بھی شرکت کی۔
بھارتی اداکار عامر خان نے ترک صدارتی کمپلیکس میں صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی جہاں انہیں صدر نے خود خوش آمدید کہا اور ان کے دورے پر شکریہ ادا کیا۔
ترک میڈیا کے مطابق عامر خان نے ترک وزارت سیاحت و ثقافتی امور کی دعوت پر 2 روزہ دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے مداحوں، میڈیا اور ثقافتی فورمز کی تقریبات میں شرکت کی ہے۔