دنیا
Time 11 اکتوبر ، 2017

جنس تبدیلی کرنے پر بھارتی نیوی اہلکار نوکری سے برخاست

بھارتی بحریہ نے جنس تبدیل کرنے پر ایک اہلکار کو نوکری سے برخاست کردیا۔

بھارتی بحریہ کے اہلکار منیش گری نے 2010 میں نیوی جوائن کی تھی اور 2016 میں خاموشی سے آپریشن کے ذریعے جنس تبدیل کروا کر اپنا نام ’سابی‘ رکھ لیا۔

بحریہ حکام نے جنس کی تبدیلی کا علم ہونے پر معاملہ وزرات دفاع کو بھیجا تو حکام نے اہلکار کو نوکری سے برخاست کرنے کی منظوری دے دی۔

سابی کی جنس تبدیلی کے بعد کی تصویر — فوٹو بشکریہ: گلیکسی میگزین

بھارتی بحریہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اہلکار کی جنس تبدیلی کے بعد محکمے کے قوائد و ضوابط اسے نوکری جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیتے۔

بھارتی اہلکار کی برطرفی کا نوٹس — فوٹو:انڈیا ٹو ڈے

سابی کا کہنا ہے کہ اس نے جنس تبدیل کروا کے کوئی جرم نہیں کیا لہذا اپنے حق کے لیے لڑیں گی اور اس فیصلے کے خلاف فوجی عدالت میں اپیل دائر کریں گی۔

بھارتی بحریہ کے اقدام نے بھارت میں ایک بار پھر مخنث افراد کے حقوق کے بارے میں بحث چھڑگئی ہے اور بھارتی بحریہ کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مزید خبریں :