پاکستان
Time 18 اکتوبر ، 2017

عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کا فیصلہ ایک ساتھ کریں گے، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہےکہ عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کا فیصلہ ایک ساتھ کریں گے۔

سپریم کورٹ میں جہانگیر ترین نااہلی کیس کی سماعت ہوئی جس میں جہانگیر ترین کے وکیل سکندر بشیر دلائل دیئے۔

سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ 26 اکتوبر سے سارک کانفرنس کے لیے سری لنکا جانا ہے اس لیے عمران خان اور جہانگیر ترین کیس کا فیصلہ ایک ساتھ کریں گے۔

دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے جہانگیر ترین کے وکیل سے استفسار کیا کہ ہم جاننا چاہتے ہیں شیئرز کے لیے کتنی رقم لگائی گئی اور اللہ یار نے کتنی رقم کے شیئر خریدے؟ جس پر وکیل سکندر بشیر نے بتایا کہ اللہ یار نے 13ملین کے شیئر خرید کر 46 ملین میں فروخت کیے۔

عدالت نے آج کیس کی مختصر سماعت کے بعد مزید سماعت کل صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :