23 اکتوبر ، 2017
بد قسمت بحری جہاز ٹائی ٹینک کی فرسٹ کلاس میں سفر کرنے والے مسافر کی جیب سے ملنے والا خط ایک کروڑ 66 لاکھ روپے میں نیلام ہو گیا۔
حادثے کا شکار ہونے والے مسافر نے یہ خط 13 اپریل کو اپنی والدہ کے نام لکها تها جس میں کہا گیا تھا کہ ’اگر سب ٹهیک رہا تو ہم بدھ کی صبح نیویارک پہنچ جائیں گے‘ لیکن بد قسمت جہاز 14 اپریل 1912 کو ڈوب گیا۔
واضح رہےکہ ٹائی ٹینک حادثے میں 1500 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔