Time 24 اکتوبر ، 2017
پاکستان

احتساب صرف سیاستدانوں کا نہیں سب کا ہونا چاہیے، منظور وسان

کراچی: سندھ کے وزیر تجارت منظور وسان کا کہنا ہےکہ احتساب صرف سیاستدانوں کا نہیں سب کا ہونا چاہیے۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تجارت منظور وسان نے شرجیل میمن کی گرفتاری پر رد عمل میں کہا کہ احتساب صرف سیاست دانوں کا ہی نہیں سب کا ہونا چاہیے، احتساب کا دہرا نظام ملک کے لیے بہترنہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ احتساب کا نظام پنجاب میں کچھ اور سندھ میں کچھ اور ہے، یہ دو نظام نہیں ہونے چاہئیں تاہم ہم مقدمات سے نہیں ڈرتے۔

واضح رہے کہ نیب نے کرپشن کیس میں شرجیل میمن کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا جس کےبعد عدالت نے انہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

مزید خبریں :