25 اکتوبر ، 2017
کراچی: صوبائی وزیر تجارت منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے ایم کیوایم پاکستان، پی ایس پی اور حقیقی ختم ہونے والی ہے۔
خواب دیکھنے والی سرکار کے نام سے مشہور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے ایک نئی پیشگوئی کی ہے۔
جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ ایم کیوایم کا نام ختم ہوجائے گا، ایم کیوایم پاکستان، پی ایس پی اور حقیقی ختم ہونے والی ہے اور مستقبل میں یہ ساری جماعتیں نئے نام سے سامنے آئیں گی۔
منظور وسان نے کہا کہ نئی جماعت کا سربراہ کون ہوگا کچھ دن بعد بتاؤں گا تاہم کچھ لوگ نئی پارٹی اور کچھ لوگ کسی اور میں چلے جائیں گے جب کہ کراچی اور حیدرآباد میں بڑی تبدیلی آئے گی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مخالف کھڑے افراد میں کچھ ہی باقی بچیں گے۔