رجنی کانت اور اکشے کی فلم ’2.0‘ کی ریلیز سے قبل ہی 200 کروڑ کی کمائی

—فوٹو:تشہیری پوسٹر

بالی وڈ اداکار رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم’2.0‘ نے ریلیز سے قبل ہی 200 کروڑ کی کمائی کرلی۔

رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم ’2.0‘ 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ربورٹ‘ کا سیکوئل ہے جو  اگلے سال 25 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جانی ہے۔

فلم ’2.0‘ بھارت کی سب سے بڑے بجٹ کی فلم ہے جو 450 کروڑ کی بجٹ سے بنائی جارہی ہے جب کہ فلم کے میوزک لانچ کی دبئی میں ہونے والی تقریب کا خرچہ بھی 20 کروڑ سے زائد ہے۔

میگا بجٹ فلم نے اپنی ریلیز سے پہلے ہی سیٹیلائٹس رائٹس اور تھیٹر رائٹس کی مد میں 200 کروڑ کی کمائی کرلی ہے۔

فلم کے ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں کے سیٹلائٹس رائٹس پہلے ہی زی ٹی وی نے 110 کروڑ میں خرید رکھے ہیں جب کہ اب فلم کے ہندی زبان کے تھیٹر رائٹس 80 کروڑ میں فروخت ہوئے ہیں۔

فلم کے میوزک رائٹس کی فروخت تاحال باقی ہے اب دیکھنا کہ میگا بجٹ فلم کی نمائش سے قبل کتنی کمائی ہوتی ہے۔

مزید خبریں :