اداکارہ نور انکم ٹیکس کی نادہندہ، اکاؤنٹ سیل

—فوٹو:فائل

لالی ووڈ ادارکارہ نور انکم ٹیکس کی مد میں 14 لاکھ روپے کی نادہندہ نکلیں۔

ایف بی آر لاہور کے حکام کے مطابق اداکارہ نور نے 2015 میں اپنے گوشوارے جمع نہیں کرائے اور وہ انکم ٹیکس کی مد میں 14 لاکھ روپے کی نادہندہ ہیں۔

ایف بی آر کی طر ف سے انہیں واجب الادا ٹیکس کی ادائیگی کے لیے متعدد بار نوٹسز دیئے گئے لیکن اس کے باوجود عدم ادائیگی پر ان کے بینک اکاؤنٹس میں موجود ایک لاکھ 40 ہزار روپے کی رقم نکال کر اکاؤنٹ منجمد کر دیا گیا۔

ایف بی آر نے اس کے علاوہ بھی 40 سے زائد معروف آرٹسٹ کے جمع کرا ئے گئے گوشواروں کی چھان بین شروع کردی ہے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ان آرٹسٹ کے رہن سہن شاہانہ ہیں، یہ جہازوں میں سفر کرتے ہیں لیکن گوشواروں میں وہ رہن سہن ظاہر نہیں کرتے جس کی چھان بین ہو رہی ہے تاہم یہ فہرست خفیہ ہے اور یکم نومبر کے بعد جاری ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :