28 اکتوبر ، 2017
ممبئی: بالی وڈ کے معروف فلمی تجزیہ کار رمیش بالا نے روہت شیٹھی کی نئی آنے والی فلم ’سنگھم 3‘ کو ملیالم فلم ’ایکشن ہیرو بیجو‘ کا ریمیک قرار دے دیا۔
روہت شیٹھی نے فلم سنگھم 2011 میں بنائی تھی جس کے بعد اس کا سیکوئل سنگھم ریٹرنز 2014 میں بنایا گیا۔
ایکشن تھرل اور رومانس سے بھرپور فلم کے تیسرے پارٹ کی اطلاع بھارتی فلمی تجزیہ کار رامیش بالا نے اپنی ٹوئٹ میں دی جس میں انہوں نے سنگھم 3 کو ملیالم فلم ’ایکشن ہیرو بیجو‘ کا ریمیک قرار دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شیٹھی کا کہنا ہے کہ سنگھم فلم بینوں کو پسند ہے اور وہ انٹرٹینمنٹ مانگتے ہیں اس لیے سنگھم ہو یا گول مال، سب کے پارٹ بناتا رہوں گا اور اب لوگ تھک جائیں گے تب اسے روکوں گا۔
انہوں نے کہا کہ سنگھم اور سنگھم ریٹرنز کو سراہا گیا اور بہت اچھا رد عمل ملا اسی وجہ سے ’سنگھم 3‘ بنا رہا ہوں۔
روہت شیٹھی کی فلم ’گول مال اگین‘ نے باکس آفس دھوم مچا رکھی ہے جو اب تک 150 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔