فیصل قریشی نے پروڈکشن ہاؤس کھول لیا

فوٹو بشکریہ فیصل قریشی/ فیس بک۔

اداکار فیصل قریشی نے 'کنیکٹ اسٹوڈیوز' کے نام سے اپنا پروڈکشن ہاؤس کھول لیا ہے۔

فیصل قریشی نے 26 اکتوبر کو اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے پروڈکشن ہاؤس کی لانچنگ تقریب منعقد کی جس میں شوبز کے نامور ستاروں نے شرکت کی۔

پروڈکشن ہاؤس کا افتتاح کرنے پر شوبز انڈسٹری کے سب ہی ستاروں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں ٹوئٹر اور فیس بک کے ذریعے بھی مبارک باد پیش کی۔

فیصل قریشی نے گزشتہ روز اپنی ٹوئٹ میں تمام مداحوں اور دوستوں کو سالگرہ اور پروڈکشن ہاؤس کی لانچنگ ایونٹ میں شرکت کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا ۔


فیصل قریشی نے ایک فیشن میگزین سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس پروڈکشن کمپنی میں عبد القادر شاہ بھی ان کے ساتھ ہیں۔

فیصل نے بتایا کہ ابھی کنیکٹ اسٹوڈیوز کی شروعات ہے جس کے باعث کچھ چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔

فیصل کا مزید کہنا تھا کہ ان کی پوری کوشش ہوگی گے کنیکٹ اسٹوڈیوز کے ذریعے تمام پاکستانی چینلز کو اچھا انٹرٹینمنٹ مواد فراہم کیا جائے۔

مزید خبریں :