دنیا
Time 30 اکتوبر ، 2017

امیر قطر کا سعودی عرب پر حکومت کا تختہ الٹنے کا الزام

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے الزام عائد کیا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے ان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی۔

واشنگٹن میں امریکی ٹی وی کے پروگرام '60 منٹس' میں بات کرتے ہوئے امیر قطر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے 1996 میں ان کے والد کی حکومت بدلنے کی کوشش کی اور ایک اب ان کی بھی حکومت بدلنے کی کوشش کی گئی ہے۔ 

تمیم بن حمادالثانی نے کہا کہ خطے کے عوام کے لئے اظہار رائے کی آزادی چاہتے ہیں اور سعودی عرب اظہار رائے کی آزادی کو خود کے لئے خطرہ سمجھتا ہے۔

امیر قطر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو ہماری آزادی اور خطے کے لئے ہمارا نظریہ پسند نہیں اور اسی وجہ سے اس نے رواں سال جون میں قطر کا سفارتی اور معاشی بائیکاٹ بھی کیا۔ 

قطر کے امیر شیخ حماد بن خلیفہ التھانی نے 2013 میں اپنے صاحبزادے شیخ تمیم کو اقتدار سونپا تو اس وقت ان کی عمر صرف 33 سال تھی۔ 

مزید خبریں :