پریانکا چوپڑا 100 بااثر خواتین کی فہرست میں شامل

پریانکا چوپڑا/ فائل: فوٹو۔

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا کو فوربز نے 2017 کی بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

برطانوی جریدے کی فہرست میں دنیا بھر سے کئی خواتین کا نام شامل ہے جس میں بھارتی اداکارہ پریانکا کا نام 97 ویں نمبر پر ہے جب کہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی فہرست میں وہ 15 ویں نمبر پر ہیں۔

بااثر خواتین کی فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر برطانوی وزیراعظم تھریسامے اور امریکا کی میلندا گیٹس تیسرے نمبر پر ہیں۔

فوربز نے اس سے قبل اداکارہ کو ٹی وی کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں کی فہرست میں 10 ویں نمبر پر رکھا تھا اور اب وہ 8 ویں نمبر پر آگئی ہیں۔

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا ہالی وڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا کر کافی مقبول ہو چکی ہیں اور اس وقت پریانکا اپنے ہالی وڈ کے پروجیکٹس کی عکس بندی کے لیے نیو یارک میں مصروف ہیں جن میں 'کوائنٹکو سیریز 3'، 'آ کڈ لائک جیک' وغیرہ شامل ہیں۔

اور اگر بالی وڈ کی بات کی جائے تو پریانکا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔

مزید خبریں :