پرینیتی چوپڑا فلم 'کساری' میں کاسٹ

پرینیتی چوپڑا انسٹاگرام فوٹو۔

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کو فلم 'کساری' میں کاسٹ کرلیا گیا، جس میں ان کے ساتھ اکشے کمار جلوہ گر ہوں گے۔

بھارتی ویب سائٹ ڈی این اے کے مطابق 'کساری' اکشے کمار اور فلم ساز کرن جوہر کی مشترکہ فلم ہے جسے دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بنایا جائے گا۔

اس سے قبل خبریں تھیں کہ اس فلم کو کرن جوہر کے ساتھ بالی وڈ دبنگ سلمان خان مشترکہ طور پر پروڈیوس کریں گے تاہم اسی موضوع پر اداکار اجے دیوگن بھی ایک فلم بنا رہے ہیں جس کی وجہ سے سلمان نے اس فلم کا حصہ بننے سے انکار کردیا تھا۔

فلم ساز کرن اور اکشے کا کہنا ہے کہ دونوں نے باہمی مشورے سے پرینیتی کو کاسٹ کیا ہے تاہم اس میں اب کسی قسم کی تبدیلی کی گنجائش نہیں ہے۔

فلم کے اہم کرداروں میں پرینیتی چوپڑا اور اکشے کمار سمیت کترینہ کیف بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ فلم کی شوٹنگ آئندہ سال 2018 سے شروع کی جائے گی۔

مزید خبریں :