پاکستان
Time 08 نومبر ، 2017

لاہور: ’میں تو صاف آسمان کا رنگ ہی بھول گیا‘

فائل فوٹو/ اے ایف پی—۔

دارالحکومت لاہور سمیت پورا پنجاب اِن دنوں آلودہ دھند اور اسموگ کا شکار ہے، جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار تو ہیں ہی، تاہم ٹوئٹر صارفین نے اس صورتحال میں بھی دلچسپ تبصرے کرکے ماحول کی سنگینی کو کچھ حد تک کم کرنے کی ایک کوشش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسموگ سے متعلق کافی دلچسپ تبصرے پڑھنے کو ملے، جن میں سے کچھ ہم یہاں شیئر کر رہے ہیں۔

ایک ٹوئٹر صارف نے آکسیجن ماسک لگائے اسپائیڈر مین کی تصویر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا، 'صرف 5 منٹ لاہور کی فضاء میں سانس لینے پر اسپائیڈر مین کا یہ حال ہوگیا'۔





کسی کا کہنا تھا، 'دہلی اور لاہور کی اسموگ، بھارت اور پاکستان کو ایک دوسرے کے قریب لے آئی'۔





ایک صارف نے لکھا، 'وہ صاف ہوا جسے ہم کوئی اہمیت نہیں دیتے تھے، اب ایک عیاشی بن چکی ہے'۔





کسی نے لکھا، 'لاہور میں اسموگ کی صورتحال اتنی بدترین ہے کہ اگرچہ میں لاہور میں نہیں ہوں، لیکن پھر بھی مجھے لاہور میں کچھ نظر نہیں آرہا'۔






کسی نے اپنی حالیہ شاپنگ کی تصویر شیئر کی، جس میں ڈسٹ ماسک صاف نظر آرہا تھا۔






دوسری جانب ایک صارف شکوہ کرتے نظر آئے کہ وہ صاف آسمان کا رنگ ہی بھول چکی ہیں۔




مزید خبریں :