دہلی میں اسموگ اور زہریلی ہوا سے فلمی ستارے بھی متاثر

— فوٹو: ٹوئٹر اکاؤنٹ

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں زہریلی ہوا اور اسموگ نے فلمی ستاروں کو بھی متاثر کردیا ہے۔

پاکستان اور بھارت ان دنوں شدید اسموگ کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اسموگ اور زہرہلی ہوا کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ گمبیر ہوتی جارہی ہے اور لوگوں کے لیے سانس لینا بھی مسئلہ بنتا جارہا ہے۔

دہلی کی اسموگ اور زہریلی ہوا نے جہاں عام لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے وہیں اب بالی وڈ ستارے بھی اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

بالی وڈ کی نوجوان اداکارہ پرینیتی چوپڑا ان دنوں فلمی کی شوٹنگ کے سلسلے میں دہلی میں موجود ہیں اور انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماسک پہنے ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی میں 2 دن سے شوٹ کررہی ہوں اور میرے سینے، سر اور گلے میں درد ہونے لگا ہے لیکن مجھے یقین نہیں ہورہا کہ ہمارے لوگوں کی حرکتوں کی وجہ سے اب ہم لوگوں کے پاس صاف ہوا تک نہیں ہے۔





انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ زرا ان بچوں اور بوڑھوں کے بارے میں سوچیں انہیں کتنی مشکل ہورہی ہوگی۔

اداکار ارجن کپور بھی فلم کی شوٹنگ کے لیے دہلی میں مصروف ہیں لیکن آج انہوں نے ہائے وے پر دھند کی وجہ سے ہونے والے حادثے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ شوٹنگ کے لیے دہلی میں کئی ہفتوں سے موجود ہوں اور دہلی شہر میں شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے لہٰذا سیاسی و ذاتی ایجنڈے کو ایک طرف رکھ کر ہمیں اس کا حل نکالنا ہوگا ورنہ ہم سب اس صورتحال کا شکار ہوسکتے ہیں۔

ورون دھون بھی اپنی فلم ’اکتوبر‘ کی شوٹنگ کے لیے دہلی میں مقیم ہیں اور انہوں نے اپنی انسٹاگرام پر ماسک پہنے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حالات پر ایک دوسرے کو الزام دینے سے اچھا ہے ہم خود اٹھ کر اس سب کو بدل دیں اور اس سب کا وقت آگیا ہے۔



مزید خبریں :