Time 09 نومبر ، 2017
پاکستان

کراچی: نائن زیرو سے گرفتار عبید کے ٹو کو 14 سال قید کی سزا

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ کیس میں عبید کے ٹو کو 14 سال قید کی سزا سنا دی۔

رینجرز نے مارچ 2015 میں ایم کیو ایم کے اس وقت کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مار کر عبید کے ٹو کو گرفتار کیا تھا جب کہ ملزم کا تعلق بھی اسی جماعت سے تھا۔

عبید کے ٹو کے خلاف دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج تھے جن کی سماعت کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔

پولیس نے عدالت میں بتایا کہ ملزم کی نشاندہی پر گلبرگ کے گراؤنڈ سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔

عدالت نے کیس میں گواہان اور سماعتیں مکمل ہونے کےبعد جرم ثابت ہونے عبید کے ٹو 14 سال قید کی سزا سنادی۔

مزید خبریں :