Time 09 نومبر ، 2017
کھیل

پی ایس ایل تھری: ڈیرن سیمی کے بعد کرس جورڈن کا بھی پشتو میں بیان

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے بعد انگلش فاسٹ بولر کرس جورڈن نے بھی پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے حوالے سے پشتو میں بیان دے کر اپنی شرکت کی نوید سنا دی ہے۔

انگلش فاسٹ بولر کرس جورڈن نے سوشل میڈیا پر پشتو میں ٹویٹ کیا کہ کیا حال چال ہیں دوستو، ایسا لگتا ہے آپ لوگ ہمیں بھول گئے ہیں، پی اس ایل کے تیسرے ایڈیشن کی تیار ہو جاؤ، اور میں اس بار پشاور ضرور آؤں گا! زلمی زندہ باد۔

انگلینڈ کی جانب سے 8 ٹیسٹ اور 31 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے کرس جارڈن رواں برس کے اوائل میں پی ایس ایل کے دوسرے سیزن کا فائنل کھیلنے کے لیے پاکستان آنے والے 4 غیر ملکی کھلاڑیوں میں سے ایک تھے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے ڈیرن سیمی نے بھی سوشل میڈیا پر پشتو میں ایک بیان جاری کیا تھا جسے ان کے چاہنے والوں کی جانب سے بہت سراہا گیا تھا۔

مزید خبریں :