Time 15 نومبر ، 2017
پاکستان

شہبازشریف نے جاتی امرا کو سی ایم کیمپ آفس بنانے کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا

فوٹو: فائل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جاتی امرا کو وزیراعلیٰ کا کیمپ آفس بنانے کے نوٹی فکیشن پر عملدرآمد روک دیا۔

جیونیوز کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی رہائش گاہ کو کیمپ آفس کا درجہ دیا گیا اور اس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا۔

دوسری جانب شہبازشریف نے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے 24 گھنٹے بعد ہی اس پر عملدرآمد روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ پورے جاتی امرا کے بجائے کچھ حصے کو سی ایم کیمپ آفس قرار دیا جائے، اس بات کا فیصلہ ہونے تک نوٹی فکیشن پرعملدرآمد روک دیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کا کیمپ آفس لاہور میں 180 ایچ ماڈل ٹاؤن تھا لیکن این اے120 کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف نے الزام لگایا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کیمپ آفس سے الیکشن مہم چلا رہی ہے جس کے بعد پنجاب حکومت نے ماڈل ٹاؤن کے کیمپ آفس کو ختم کردیا تھا۔

مزید خبریں :