15 نومبر ، 2017
اسلام آباد: پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمنشر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لائن آف کنٹرول پر چری کوٹ میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کیا اور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے گریز کرے، ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزی علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے 2017 سے اب تک 1300 سے زائد مرتبہ ورکنگ باونڈری کی خلاف وزری کی ہے، بھارتی حکومت 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔