20 نومبر ، 2017
اسلام آباد: نیشل سیونگز بینکنگ کلئیرنگ سسٹم کا ممبر بن گیا جس کے بعد اس کا چیک ملک بھر میں کسی بھی جگہ قابل قبول ہوگا ۔
اپنی جمع پونجی نیشنل سیونگز میں جمع کرانے والے شہریوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ نیشل سیونگز نیشنل انسٹیوشنل ٹیکنالوجز کا ممبر بن گیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل نیشنل سیونگز ظفر مسعود نے جیو نیوز کو بتایا کہ نیشنل سیونگز کے اکاونٹس، آپریشنل اکاؤنٹس بن گئے ہیں اور اب ان کے ذریعے یوٹیلیٹی بلز، اسکول فیس اور دیگر ادائیگیاں ہوسکیں گی۔
اس سے قبل چیک سے صرف نیشنل سیونگز کا اکاونٹس ہولڈر ہی پیسے نکال سکتا تھا لیکن اب نیشنل سیونگز کے اکاونٹس ہولڈز عام بینک صارفین کی طرح اپنا چیک استعمال کرسکیں گے۔
اس کے علاوہ نیشنل سیونگز کا چیک اب کراس چیک کے طور پر بھی استعمال ہوسکے گا۔