Time 26 نومبر ، 2017
پاکستان

حکومت پنجاب کا دو روز تک تمام اسکول بند رکھنے کا اعلان

حکومت پنجاب نے احتجاج اور مظاہروں کے پیش نظر صوبے کے تمام اسکول دو روز تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کا کہنا ہے کہ صوبے میں دھرنوں اور احتجاج کی وجہ سے پیر اور منگل کو تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ 

رانا مشہود نے کہا کہ اسکول امن و امان کے باعث بند کیے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے دھرنا مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے حکومتی ایکشن کے بعد ملک بھر میں مذہبی جماعتوں کے کارکنان سراپا احتجاج ہیں۔

مزید خبریں :