28 نومبر ، 2017
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ جب حدیبیہ جیسے کیس سنے جائیں گے تو نقصان اداروں کا ہوگا۔
جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ جب حدیبیہ جیسے کیس سنے جائیں گے نقصان اداروں کا ہوگا، یہ سب کیس ہمارے مخالفین نے بنائے جو آمریت کے دور میں بھی چلے لیکن ان میں سے کچھ نہیں کلا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی چاہتا ہے کہ کیس دوبارہ کھلے تو یہ میرٹ نہیں بلکہ اس کا مطلب کچھ اور ہے۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ شیخ رشید جیسے لوگ روزانہ فال نکالتے ہیں، یہ لوگ اپنی سیاست عدالت کے کندھوں پر رکھ کر کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہےکہ سپریم کورٹ میں نیب کی اپیل پر حدیبیہ پیپر مل کی سماعت شروع ہوچکی ہے جس میں عدالت عظمیٰ نے تمام ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔