Time 28 نومبر ، 2017
پاکستان

40 ہزار روپے کا تنازع 6 سالہ بچی کی جان لے گیا

فیصل آباد میں سود پر لی گئی رقم واپس نہ کرنے پر مبینہ طور پر ملزم نے قرض دار کے گھر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چھ سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ الہی اباد کے علاقے میں پیش آیا جہاں وراث نامی شخص نے مٹھو چیمہ نامی شخص سے سود پر 40 ہزار کی رقم ادھار لے رکھی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا تھا تاہم رقم کا انتظام نہ ہونے پر ملزم مٹھو چیمہ نے وارث کے گھر پر فائرنگ کر دی جس سے وارث کی چھ سالہ بیٹی حمیرا گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گئی جبکہ ملزم موقعہ سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزم کے دو بھائیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :