09 دسمبر ، 2017
اسلام آباد: حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی 4 ماہ کی تنخواہوں میں سے 2 ماہ کی تنخواہیں جاری کردیں۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل کے 12500 ملازمین کے لیے 2 ماہ تنخواہ دینے کی منظوری دی گئی تھی جس کے بعد وزارت خزانہ نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی 2 ماہ کی تنخواہ کی مد میں 76 کروڑ روپے جاری کرنے کی ہدایت دے دیتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
ذرائع کے مطابق 76 کروڑ روپے پاکستان اسٹیل کو قرضے کی مد میں دیئے گئے ہیں۔
اسٹیل مل ذرائع کا کہنا ہےکہ ملازمین کو اگلے ہفتے اگست اور ستمبر کی تنخواہ کی سلیپ جاری ہوگی۔
پاکستان اسٹیل ملازمین اکتوبر اور نومبر کی تنخواہ کے ابھی بھی منتظرہیں۔