11 دسمبر ، 2017
پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے قومی ٹیم کے اوپنر ناصر جمشید پر کرکٹ کھیلنے کی ایک سال کی پابندی لگادی۔
پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے ناصر جمشید کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں ایک سال کے لئے کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگادی۔
پی سی بی کے مطابق ناصر جمشید پر عدم تعاون کی شق پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی جب کہ ان پر اینٹی کرپشن کوڈ کی 2 شقوں کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔
خیال رہے کہ پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے 24 نومبر کو ناصر جمشید کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے دوران اسپاٹ فکسنگ میں شرجیل خان، محمد عرفان، خالد لطیف، ناصر جمشید اور سلمان بٹ کا نام سامنے آیا تھا جنہیں بعدازاں معطل کردیا گیا تھا۔