Time 18 دسمبر ، 2017
پاکستان

ماحولیاتی تبدیلی: پاکستان آئندہ سال سے فرنس آئل کی درآمد ختم کردیگا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلی کی پالیسی کو اپنایا ہے اور آئندہ سال سے ملک میں فرنس آئل کی درآمد ختم کردی جائے گی۔

اسلام آباد میں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سنجیدہ چیلنج ہے اور بڑا خطرہ ہے، انسانیت کو ماحولیاتی تبدیلی کے سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے سارے ممالک متاثرہورہے ہیں، اسموگ کے روز مرہ زندگی پر اثرات آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں، پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلی کی پالیسی کو اپنایا ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ  پاکستان توانائی کی 50 فیصد ضرورت گیس سے پوری کررہا ہے، پاکستان میں گرین ہاؤس گیسز کا اخراج ایک فیصد سے بھی کم ہے، ہم فرنس آئل سے بجلی پیداکرنےوالے کارخانوں کو گیس پر منتقل کر رہے ہیں، آئندہ سال سے ملک میں فرنس آئل کی درآمد ختم کردی جائے گی۔

مزید خبریں :