Time 19 دسمبر ، 2017
دلچسپ و عجیب

اداسی میں آئی فون رِنگ ٹون گنگنانے والا انوکھا طوطا


طوطوں میں یہ صلاحیت موجود ہوتی ہے کہ وہ انسانی زبان کے الفاظ نقل کرکے آسانی سے اسے دہراتے ہیں جن سے بچے بڑے سب ہی لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن اس پرندے میں ٹیکنالوجی سے بنی دھنوں کو نقل کرنے کی مہارت بھی پائی جاتی ہے۔

انسان جب اداس ہوتے ہیں تو وہ اکثر غزلیں یا کوئی دھن گنگنا رہے ہوتے ہیں لیکن ایک طوطا ایسا بھی ہے جو اداسی میں آئی فون کی رِنگ ٹون گنگنانے کی انوکھی عادت رکھتا ہے۔ 

ویمیو ایپ استعمال کرنے والے ایک صارف بین پلو میئر نے اپنے دوست کے ایک کاکٹیل طوطے کی ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ لوگوں کے گھروں میں پالتو طوطے اگر کبھی پیار کرنے سے چِڑ جاتے ہیں تو وہ بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ان کے دوست کا طوطا جب پریشان یا اداس ہوتا ہے تو وہ آئی فون رنگ ٹون گنگناتا ہے۔

انہوں نے ویڈیو کلپ کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ یہ اتنی صاف آواز میں آئی فون رِنگ ٹون گنگناتا ہے کہ سننے والے کشمکش کا شکار ہو جاتے ہیں کہ شاید موبائل بج رہا ہے ۔

طوطے کی آئی فون ٹون گنگنانے کی یہ دلچسپ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

مزید خبریں :