پاکستان
Time 22 دسمبر ، 2017

بلوچستان میں ایف سی کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی بلوچستان نے سبی کے شمالی پہاڑوں اور گڈی موگزئی کور تربت میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا تو ان علاقوں میں دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران دونوں مقابلوں میں فورسز کی بھر پور جوابی کارورائی میں خفیہ ٹھکانے پر چھپے 4 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گرد مقامی لوگوں کو دھمکی آمیز کالیں کررہے ہیں جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

مزید خبریں :