22 دسمبر ، 2017
کراچی: پاکستان میری ٹیم نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 28 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان پاکستان میری ٹائم ایجنسی کے مطابق کھلے سمندر میں کارروائی کے دوران غیر قانونی ماہی گیری کرنے پر 28 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار بھارتی ماہی گیروں کی 5 کشتیوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا اور ماہی گیروں کو ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔