عالمی اردو کانفرنس کی ایک دہائی مکمل


عالمی اردو کانفرنس نے ایک دہائی مکمل کر لی ہے اور دسویں عالمی اردو کانفرنس اپنے جوبن کے ساتھ کراچی میں جاری ہے۔

کراچی کے آرٹس کونسل میں آب و تاب کے ساتھ جاری کانفرنس کے دو روز مکمل ہو چکے ہیں۔

اردو زبان کے جشن کو مناتے کے لیے دانشور،ادیب، شاعر اس کانفرنس میں جمع ہوتے ہیں اور اس موقع پر ادبی نشستیں منعقد کی جاتی ہیں۔

کتابوں کا تعارف، مقالے، مشاعرے اور ادبی بیٹھکیں اس کانفرنس کی رونق کو چار چاند لگا دیتی ہیں۔

ہمارا ادبی سماجی تناظر اور خواتین کا کردار، اردو شاعری کا مطالعاتی تناظر، پاکستان میں مصوری کا ارتقائی سفر، دسویں عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روزکا خاصہ رہیں۔

سات سمندر پار کے ادیب بھی عالمی اردو کانفرنس کا حصہ بن رہے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو دیار غیر میں اردو سے بے لوث محبت کا ثبوت دے کر اردو کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

فنون لطیفہ میں فنِ رقص کی بھی الگ اہمیت ہے اور اسی مناسبت سے رقص کی صورتحال پر بھی ایک نشست رکھی گئی۔ اس موقع پر معروف کلاسیکی رقاصہ شیما کرمانی اور نگہت چوہدری نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ بھی کیا۔

مزید خبریں :