24 دسمبر ، 2017
شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں فرنٹیئر کور کے 3 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے غلام خان میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کی زد میں آکر ایف سی کے 3 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے وقت ایف سی بم ڈسپوزل ٹیم معمول کے سرچ پر تھی جب کہ شہید ہونے والے جوانوں میں نائیک عنايت اللہ خٹک، محسن علی طوری اور سپاہی صفت اللہ شامل ہیں۔
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔