27 دسمبر ، 2017
لاہور: انڈس واٹر کمشنر آصف بیگ کا کہنا ہےکہ پاکستان نے بھارت کے 5 آبی منصوبوں پر اعتراض اٹھایا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انڈس واٹر کمشنر آصف بیگ نے کہا کہ بھارت سے پانی چوری کا نہیں بلکہ پانی کے بہاؤ پر کنٹرول کا تنازع ہے، آبی تنازع پر بھارت کو خط لکھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشن گنگا ڈیم کی تعمیر سے 10 فیصد پانی متاثر ہوا، بھارتی منصوبے سندھ طاس معاہدےکی خلاف ورزی ہیں، پاکستان نے بھارت کے 5 آبی منصوبوں پر اعتراض اٹھایا ہے۔
انڈس واٹر کمشنر کا کہنا تھا کہ بھارت عالمی بینک کو تسلی بخش جواب نہیں دے سکا، بھارت عالمی ثالثی عدالت میں غیرجانبدارانہ ماہر کی تعیناتی کا کہہ رہاہے، پاکستان بھارت سے مذاکرات کے لیے اس کے جواب کا منتظر ہے۔