27 دسمبر ، 2017
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اہم دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے شہباز شریف کے لیے خصوصی طیارہ بھیجا جس کے ذریعے وہ سعوی عرب روانہ ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سعودی عرب میں اہم ملاقاتیں کریں گے اور عمرہ کی بھی سعادت حاصل کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی جانب سے 2018 میں شہباز شریف کو (ن) لیگ کے وزیراعظم کے امیداور کے طور پر نامزد کرنے کے بعد سے 16 ممالک کے سفیر ان سے ملاقاتیں کرچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شہبازشریف 3 روز قبل بھی سعودی سفیر نے لاہور میں خصوصی ملاقات کی تھی۔