Time 29 دسمبر ، 2017
پاکستان

سعودی عرب لیگی سیاست کا مرکز بن گیا، نواز شریف کی کل روانگی کا امکان


مسلم لیگ (ن) نے سعودی عرب کو اپنی سیاست کا مرکز بنا لیا جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں اور نواز شریف کی بھی روانگی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی ہفتے کو سعودی عرب روانگی کا امکان ہے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے لندن کے دورے کا بھی امکان ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بدھ کے روز خصوصی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئے جن کے لئے سعودی عرب سے خصوصی طیارہ بھیجا گیا تھا۔

مزید خبریں :