دنیا
Time 05 جنوری ، 2018

سعودی ایئرڈیفینس نے یمن سے ہونیوالا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنادیا

فوٹو: فائل

ریاض: سعودی ایئر ڈیفینس فورسز نے یمن سے سعودی حدود میں فائر کیے گئے بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔

عرب نیوز کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شمالی صوبے نجران کی جانب بیلسٹک میزائل فائر کیا گیا جسے سعودی ڈیفینس فورسز نے فضا میں ہی تباہ کردیا جب کہ میزائل یمن سے فائر کیا گیا۔

عرب نیوز کا مزید کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کے زیرانتظام نیوز چینل المسیرا ٹی وی پر میزائل سے متعلق خبر چلنے کے بعد سعودی ڈیفینس فورسز نے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کیا تاہم اس کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ حوثی باغیوں نے سعودی دارالحکومت ریاض کی جانب ایک بیلسٹک میزائل فائر کیا جس میں یماما رائل پیلس کو نشانہ بنایا جانا تھا تاہم سعودی فورسز نے اس کوشش کو ناکام بنایا۔

گزشتہ سال نومبر میں بھی حوثی باغیوں کی جانب سے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا تاہم سعودی ڈیفینس فورسز نے جوابی میزائل داغ کر اس کوشش کو ناکام بنایا۔

مزید خبریں :