06 جنوری ، 2018
لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع مسجد وزیر خان کے قریب ایک بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے دب کر 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔
ریسیکیو ذرائع کے مطابق گذشتہ رات اندرون شہر کے علاقے میں واقع ایک 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔
عمارت گرنے سے غلام عباس، اس کی اہلیہ اور 4 بچے ملبے تلے دب گئے۔
واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا۔
ریسکیو ٹیموں نے عمارت کے ملبے سے دو بچوں کی لاشیں نکال لیں، جن کی عمریں 12 اور 15 برس بتائی گئی۔
دوسری جانب ملبے تلے دبے 2 بچوں کو نکال کر طبی امداد دے دی گئی جبکہ بچوں کے والدین کی تلاش جاری ہے۔