Time 13 جنوری ، 2018
پاکستان

قصور واقعہ: ’چند مشکوک افراد کو پکڑ لیا گیا‘

قصور: پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود نے کہا ہے قصور واقعے سے متعلق چند مشکوک افراد کو پکڑلیا گیا ہے۔

قصور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ قصور واقعے کے حوالے سےکچھ مشکوک افراد کو پکڑا گیا ہے، قوی امید ہےکہ جلد ملزم پکڑا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ قصور واقعے کے بعد کچھ سیاستدانوں نےسیاست چمکانے کی کوشش کی، لوگوں کو بھڑکایا جس کے بعد املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ حکومتوں پر اعتماد کیا جانا چاہیے، تحقیقاتی اداروں نے کہا کہ کشیدہ صورتحال پر ڈیڈلائن کے مطابق کام نہیں کرسکتے۔

رانا مشہود نے مزید کہا کہ بچوں اور عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، بچوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے میڈیا کی معاونت حاصل کریں گے۔

مزید خبریں :