تجارتی پالیسی 23-2018 کی تیاری کیلئے اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز طلب

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ پانچ سالہ تجارتی پالیسی 23-2018 کی تیاری شروع کردی ہے۔

وزارت تجارت نے آئندہ پانچ سالہ تجارتی پالیسی کی تیاری کے لیے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز طلب کیں اور اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے متعد د تجاویز وصول ہوئی ہیں۔

ان تجاویز کی روشنی میں آئندہ 5 سالہ تجارتی پالیسی کے اسٹریٹجک فریم ورک میں کاروباری برادری کو مراعات اور تجارت میں اضافے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے جن میں سپلائی چین ڈویلپمنٹ اور مارکیٹ تک رسائی کے لیے اقدامات ، تجارت کے فروغ کے لیے تجارتی سہولیات شامل ہیں۔

اس کے ساتھ آئندہ 5 سالہ تجارتی پالیسی میں کاروباری برادری کو مراعات کی فراہمی اور کاروبار کو آسان بنانے کے لیے قواعد و ضوابط کو سادہ بنایا جائیگا اور کاروباری لاگت کو کم کرنے کے لیے کاروباری برادری سے درآمدی اور برآمدی اشیاءپر غیر ضروری بوجھ کم کیا جائیگا۔

تجارتی پالیسی میں صحت ، ماحول میں بہتری اور سیکورٹی خدشات میں کمی لانے کو یقینی بنایا جائیگا۔

مزید خبریں :