ریتھک روشن کی دوسری شادی کی خبریں گرم

ہریتھک روشن—۔فائل فوٹو

بالی وڈ کے ایکشن اسٹار ریتھک روشن کی اپنی سابق اہلیہ سوزین خان کے ساتھ دوبارہ شادی کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔

ریتھک روشن نے فیشن ڈیزائنر سوزین خان سے 2000 میں پسند کی شادی کی تھی لیکن شادی کے 14 سال بعد دونوں نے اختلافات کے باعث علیحدگی اختیار کرلی اور 2014 میں دونوں نے عدالت سے باقاعدہ طلاق لے لی تھی۔

ریتھک روشن اور سوزین خان کے دو بیٹے ہیں جن کی پرورش کے لیے دونوں نے کوئی کسر نہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

سوزین خان طلاق کے باوجود بھی بچوں اور سابق شوہر سے ملتی رہیں بلکہ کئی خاندانی تقریبات میں بھی انہیں ایک ساتھ دیکھا گیا اور اب ہریتھک روشن اور سوزین کی دوبارہ شادی کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

بھارتی میڈیا  کی رپورٹس کے مطابق ریتھک اور سوزین کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ دونوں کے اختلاف دور ہوگئے ہیں اور جلد ہی دونوں دوبارہ شادی کرلیں گے۔

قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ ریتھک اور سوزین ایک بار پھر نئی زندگی شروع کرنا چاہتے ہیں، تاکہ بچوں کی پرورش میں کوئی کسر نہ رہ جائے۔

دوسری جانب ریتھک روشن کے خاندانی ذرائع نے ان خبروں کی تردید کردی ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ بچوں کی پرورش کی وجہ سے دونوں ایک دوسرے سے ملتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ریتھک روشن کی 44 ویں سالگرہ کی تقریب میں سوزین خان سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔ 

سالگرہ کے موقع پر سوزین نے انسٹاگرام پر ریتھک روشن کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 'تم ہمیشہ میری زندگی کی روشنی بنے رہوگے، جنم دن مبارک ہو، یونہی مسکراتے رہو'۔

مزید خبریں :