بھارتی ٹی وی شو ’ سی آئی ڈی‘ کا منفرد اعزاز

— فوٹو:فائل

بھارتی ٹی وی کے مشہور کرائم شو ’سی آئی ڈی‘ نے 20 سال مکمل کرلیے جو کہ اس شو کا منفرد ریکارڈ ہے۔

سونی انٹرٹینمنٹ ٹی وی کے اس کرائم شو کو 27 جنوری 1998 میں شروع کیا گیا تھا اور شو نے جلد ہی بچوں اور بڑوں سب میں ہی مقبولیت حاصل کرلی۔

’سی آئی ڈی‘ شو بھارت کے علاوہ پاکستان میں بھی خاصہ مقبول ہے اور یہ بھارت کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا کرائم شو ہے۔

اس شو میں اسسٹنٹ کمشنر پولیس پردیومان کا کردار شیوا جی ستم، انسپکٹر دیا کا کردار دے آنند شیٹھی اور انسپکٹر ابھیجیت کا کردار آدتیہ سری واستو کررہے ہیں۔

اس شو کے کئی ڈائیلاگ زبان زد عام بھی ہیں جس میں ’دیا پتہ کرو۔۔ کچھ تو گڑ بڑ ہے‘، ’ دیا دروازہ توڑو‘ وغیرہ شامل ہیں۔

سی آئی ڈی کی اب تک 1491 قسطیں ٹیلی کاسٹ ہوچکی ہیں اور اس شو کی دیگر کئی ممالک میں بھی شوٹنگ کی گئی ہے۔

اس حوالے سے انسپکٹر دیا کا کردار ادا کرنے والے دے آنند شیٹھی کا کہنا تھا کہ شو کو 20 سال ہوگئے اور کوئی بھی دوسرا شو نہیں ہے جس نے ایسا ناقابل یقین کام کیا ہو۔

یاد رہے کہ شو کے 20 سال مکمل ہونے کی خوشی میں خصوصی قسط اتوار 28 جنوری کو ٹیلی کاسٹ ہوگی۔

مزید خبریں :