Time 28 جنوری ، 2018
پاکستان

کوہاٹ میں رشتے سے انکار پر میڈیکل کالج کی طالبہ قتل



کوہاٹ میں رشتے سے انکار پر لڑکے نے میڈیکل کالج کی طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

ایس ایچ او کے ڈی اے تھانہ گل جانان کے مطابق کوتل ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں ایبٹ آباد میڈیکل کالج کی تھرڈ ائیر کی طالبہ عاصمہ رانی چھٹیوں پر کوہاٹ آئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنی بھابھی کے ساتھ رکشہ میں گھر پہنچی تو پہلے سے ملزم مجاہد آفریدی اپنے ساتھی صادق کے ساتھ گھر کے باہر موجود تھا جس نے فائرنگ کردی۔

عاصمہ کو تین گولیاں ماری گئیں جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ لڑکی کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج چل بسیں۔

ایس ایچ او کے مطابق اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ملزم مجاہد پی ٹی آئی کے ضلعی صدر آفتاب عالم کا بھتیجا ہے۔

اہلخانہ نے بتایا کہ ملزم عاصمہ سے شادی کا خواہشمند تھا اور پہلے بھی دھمکیاں دیتا رہا تھا۔

مزید خبریں :