Time 29 جنوری ، 2018
پاکستان

نیب ریفرنس: اسحاق ڈار کیخلاف مزید 6 گواہان کا بیان ریکارڈ

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف استغاثہ کے مزید تین گواہان نے بیان ریکارڈ کرادیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت جج محمد نے کی۔

جیونیوز کے مطابق اسحاق ڈار کے خلاف آج استغاثہ کے مزید6 گواہوں نےبیان ریکارڈ کرایا جس میں نیب کے شکیل انجم اور اقبال حسن سمیت پولیس کے سب انسپکٹر عمر دراز شامل ہیں۔

احتساب عدالت نے کیس پر مزید کارروائی کل تک کے لیے ملتوہ کردی۔

واضح رہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے 28 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ایک ریفرنس دائر کیا ہے۔

مزید خبریں :