Geo News
Geo News

Time 30 جنوری ، 2018
انٹرٹینمنٹ

رنویر نے ’پدماوت‘ میں کردار پر امیتابھ کے تحفے کو ایوارڈ قراردیدیا

—فوٹو:فائل

رنویر سنگھ کو ’پدماوت‘ میں بہترین اداکاری پر امیتابھ بچن نے ان کی ستائش کے لیے خط لکھا اور گلدستہ بھیجا جسے اداکار نے اپنے لیے خصوصی ایوارڈ قرار دیا ہے۔

تنازعات اور مشکلات کے باوجود فلم ’پدماوت‘ ریلیز کی جاچکی ہے اور فلم نے بھارت میں نمائش کے 5 روز میں ہی 114 کروڑ سے زائد کی کمائی کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔

رنویر سنگھ نے فلم میں علاؤ الدین خلجی کا کردار کیا ہے اور اس کردار کی مداحوں سمیت فلمی دنیا کے بڑے بڑے نام بھی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میگا اسٹار امیتابھ بچن نے حال ہی میں فلم ’پدماوت‘ دیکھی ہے اور وہ رنویر کی اداکاری سے بے حد متاثر ہوئے ہیں جس کا اظہار انہوں نے رنویر سنگھ کے لیے پھولوں گا گلدستہ اور خط لکھ کر کیا ہے۔

میگا اسٹار کی جانب سے لکھے گئے خط پر رنویر سنگھ نہ صرف خوش ہیں بلکہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ان کا خط اور پھولوں کے گلدستے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’مجھے میرا ایوارڈ مل گیا‘۔

Mujhe mera award mil gaya... @amitabhbachchan

A post shared by Ranveer Singh (@ranveersingh) on


انہوں نے امیتابھ بچن کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

یاد رہے کہ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں دپیکا پڈوکون، شاہد کپور اور رنویر سنگھ نے مرکزی کردار کیے ہیں۔ 

مزید خبریں :