Time 31 جنوری ، 2018
کاروبار

پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 98 پیسے فی لیٹر اضافہ


اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش کے بعد وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 98 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 94 پسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5روپے93پیسےفی لیٹراضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت84روپے 91 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے ہوگا۔

مزید خبریں :