01 فروری ، 2018
پاور ڈویژن نے ڈسٹری بیوشن کمپنیز کو اربوں روپے کے نقصان کے باعث بجلی کی 4 تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔
پاور ڈویژن نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو 200 ارب روپے کے نقصان کے باعث بجلی کی 4 تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان کو عہدوں سے برطرف کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
پاور ڈویژن کی جانب سے کیسکو کے سربراہ رحمت اللہ بلوچ اور سیپکو کے سی ای او عبداللطیف انجم کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
عہدوں سے ہٹائے گئے افراد میں سی ای او لیسکو واجد علی کاظمی اور پیسکو کے سی ای او شبیر جیلانی بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ برطرف کیے گئے اہلکاروں کے خلاف کیسز نیب کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاور ڈویژن نے مجاہد پرویزکو لیسکو اور سعید احمد کو سی ای او سیپکو تعینات کر دیا ہے جب کہ ذکاءاللہ گنڈا پورکو پیسکو اور عطاءاللہ بھٹہ کو سی ای او کیسکو لگا دیا گیا ہے۔