08 فروری ، 2018
پشاور ہائی کورٹ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی پولیس رپورٹ عام کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کو نمٹا دیا۔
پشاور ہائی کورٹ میں سانحہ آرمی پبلک کیس کی سماعت چیف جسٹس یحی آفریدی اور جسٹس افسر شاہ نے کی ۔
محکمہ انسداد دہشتگردی حکام نے عدالت میں انکوائری رپورٹ جمع کرادی گئی جس پر عدالت نے حکم جاری کیا کہ عوام انکوائری کے بارے میں جاننا چاہتی ہے اس لیے رپورٹ عام کردی جائے ۔
سانحہ آرمی پبلک کے خلاف شہداء فورم نے درخواست دائر کی تھی جس میں جوڈیشل کمیشن بنانےاور تحقیقاتی رپورٹ عام کرنے کی درخواست کی تھی ۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بنانا ہائیکورٹ کا اختیار نہیں بلکہ صوبائی حکومت کا اختیار ہے اس لیے وہ یہ درخواست اسے بھیج دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 130 سے زائد طلباء سمیت 144 افراد شہید ہوئے گئے تھے۔