16 فروری ، 2018
ممبئی: سوشل میڈیا سے مقبول ہونے والی اداکارہ پریا پرکاش ایک ہفتے کے دوران گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکارہ بن گئیں۔
اداکارہ پریا پرکاش بھارت کی مقامی ’ملیالم‘ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھتی ہیں اور ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنے مخصوص ’آنکھوں کے انداز‘ کے باعث شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں۔
اداکارہ نے سب سے پہلے اپنے انسٹاگرام پر اپنی ملیالم ڈیبیو فلم ’اورو آدھار لو‘ کے گانے کا ایک حصہ شیئر کیا جو دیکھتے ہی دکھتے مقبول ہوگیا۔
ایک ہفتے کے دوران پریا پرکاش گوگل پر سرچ کی جانے والی نمبر ون اداکارہ بن گئیں، اس عرصے کے دوران انہوں نے ادکارہ کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور سنی لیون سمیت دیگر کو سب سے زیادہ سرچ کرنے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
پریا پرکاش کو دیگر اداکاراؤں کے مقابلے میں اوسطاً ڈبل سرچ کیا جارہا ہے جو ان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
پریا کی شہرت کی وجہ سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والا فلم کا وہ کلپ بنا جس میں وہ کالج کے ایک لڑکے سے آنکھیں لڑا رہی تھیں۔
ان کا یہ انداز اتنا بھایا کے صرف دو روز میں اس گانے کو 60 لاکھ سے بھی زائد بار دیکھا گیا۔