پاکستان
Time 21 فروری ، 2018

لاہور: داعش سے تعلق رکھنے والے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار

فائل فوٹو—۔

لاہور: پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) نے لاہور کے علاقے مغلپورہ میں کارروائی کرکے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں عبد الرحمن، عامر سلیم اور شعیب الرحمن شامل ہیں۔

گرفتار ہونے والے تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے بتایا جاتا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور ڈیوائسز بھی برآمد کی گئیں۔

مزید خبریں :