سری دیوی کے انتقال پر شوبز ستارے اشک بار

فوٹو: فائل

ممئی: بالی وڈ لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کے اچانک انتقال پر شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی افسردہ ہیں۔  

سوشل میڈیا پر شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات اپنے اپنے بیانات میں تاثرات کا اظہار کر رہی ہیں جب کہ ان کے انتقال کو فلم انڈسٹری کے لئے بڑا خسارہ قرار دیا جارہا ہے۔

کاجول:

بالی وڈ اداکارہ کاجول نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ ناقابل یقین ہے کہ سری دیوی اب ہم میں نہیں، وہ ایک زبردست اداکارہ تھیں اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا تاہم یہ ایک بڑا نقصان ہے۔






ہیمامالینی:

بالی وڈ لیجنڈری اداکارہ ہیما مالینی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ سری دیوی کا اچانک بچھڑ جانا ان کے لیے کسی دھچکے سے کم نہیں، فلم نگری میں ان کا خلا کوئی بھی پُر نہیں کرسکتا، وہ ایک بہترین اداکارہ تھیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ ان کے اور اہل خانہ کے لیے دعاگو ہیں۔ 






عامر خان:

مسٹر پرفیکشنسٹ نے بھی سری دیوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ میں تعزیت کی اور لکھا کہ وہ اس حادثے سے کافی غمزدہ ہیں اور ان کے پورے کیرئر کو سراہتے ہوئے اپنے آپ کو ان کا بڑا مداح قرار دیا ۔


اکشے کمار:

اداکار اکشے کمار نے بھی سری دیوی کے بچھڑنے پر رنج و غم کا اظہار ٹوئٹر پر کیا اور لکھا کہ یہ ایسا دکھ ہے جس کے لیے کوئی الفاظ نہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ان جیسی اداکارہ بننا کئی لوگوں کا خواب ہوتا ہے وہ ایک طویل عرصہ سے اسکرین پر اپنا جادو بکھیر رہیں تھیں۔ 



منیشا کورالا:

بالی وڈ اداکارہ منیشا کورالا نے بھی اس خبر کو ناقابل یقین اور تکلیف دہ قرار دیا،  انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ان کی عمر نہیں تھی جانے کی اور وہ سری دیوی کے ٹیلنٹ کی معترف ہیں۔





پریانکا چوپڑا:

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سری دیوی کے بچھڑنے کے دن کو سیاہ دن قرار دیتے ہوئے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’یہ لمحے، یہ پل ہم ہر پل یاد کریں گے، یہ موسم چلے گئے تو ہم فریاد کریں گے‘۔





رجنی کانت:

لیجنڈری اداکار رجنی کانت نے بھی ٹوئٹ کے ذریعے اپنے غم کا اظہار کیا اور بتایا کہ انہوں نے اپنی دوست کو کھودیا۔


وریندر سہواگ:

بھارتی سابق کپتان وریندر سہواگ نے بھی سری دیوی کے انتقال پر غم کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔





فرح خان:

بھارتی معروف فلم ساز و ہدایت کار فرح خان نے ٹوئٹ میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ چمکتا ستارا چلا گیا۔ 


ماہرہ خان:

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ وہ سری دیوی کی فلموں کو دیکھتے ہوئے بڑی ہوئیں اور ان کے کام کو سراہتے ہوئے کہا وہ ہمیشہ یادوں میں جیتی رہیں گی۔














ہمایوں سعید:

پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے بھی اپنی ٹوئٹ میں ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ لیجنڈری اداکارہ ہیں جن کا کام ہمیشہ زندہ رہے گا۔


صبا قمر

فلم ’ہندی میڈیم‘ میں مرکزی کردار کرنے والی صبا قمر نے بھی سری دیوی کے انتقال کی خبر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔ انسٹاگرام پر انہوں نے سری دیوی کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ کی کمی ہمشہ محسوس کریں گے۔

R.I.P legend We’ll miss you @sridevi.kapoor #sabaqamar #sridevi

A post shared by Saba Qamar (@sabaqamarzaman) on


سجل علی

فلم ’مام‘ میں سری دیوی کے ساتھ کام کرنے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی نے بھی ان کے انتقال پر کہا ہے کہ وہ ایک بار پھر ماں سے محروم ہوگئیں۔ سجل علی نے فلم میں سری دیوی کی بیٹی کا کردار کیا ہے اور یہ ان کی زندگی کی آخری فلم بن گئی ہے۔

Lost my mom again...

A post shared by Sajal Ali Firdous (@sajalaly) on






عدنان صدیقی

 عدنان صدیقی نے فلم ’مام‘ میں سری دیوی کے شوہر کا کردار کیا تھا اور وہ بھی لیجنڈری اداکارہ کے اچانک انتقال پر افسردہ ہیں۔ عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر اداکارہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دو روز قبل ہی انہوں نے شادی میں بونی کپور اور سری دیوی سے ملاقات کی تھی اور اس طرح ان کی اچانک موت نے صدمے سے دوچار کردیا  ہے۔


راحت فتح علی خان

معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے بھی سری دیوی کے انتقال پر افسردگی کا اظہار کیا اور اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ وہ بونی کپور اور کپور خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔


مزید خبریں :