صحت پر منفی اثر ڈالنے والی ہلکی پھلکی غذائیں

کچھ غذائیں ذائقے میں تو لذیذ ہوتی ہیں لیکن صحت کے لیے مضر ثابت ہوتی ہیں جن کے نتائج کسی نا کسی بیماری کی صورت میں رونما ہوتے ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کھانے پینے کی اشیا صحت کے لیے مضر ثابت ہوتی ہے جنہیں زیادہ تر بطور اسنیکس لیا جاتا ہے اور اس طرح کی چیزوں میں فلیورڈ دہی، نمکین مونگ پھلی، کاجو اور آلو کے چپس سمیت دیگر مشروبات شامل ہیں۔

فروٹ کاکٹیل

پھلوں کی افادیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا لیکن ٹِن پیک والے فروٹ کاکٹیل کو کھانا صحت کے لیے غیر مفید ہے کیونکہ اس میں شوگر سیرپ شامل ہوتا ہے جس میں کوئی غذائیت موجود نہیں ہوتی اور یہ صرف کیلوریز میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

نمکین میوہ جات

میوہ جات میں ہر قسم کی غذائیت موجود ہوتی ہے اور یہ صحت کے لیے انتہائی مؤثر ہوتے ہیں لیکن نمکین میوے کھانا صحت کے لیے خطرے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔اکثر افراد کام کے دوران یا فارغ وقت میں نمک لگے کاجو، مونگ پھلی اور بادام کو بطور اسنیکس کھاتے ہیں۔

غذائی ماہرین  کا کہنا ہے کہ نمکین میوہ جات کا استعمال کولیسڑول اور بلڈ پریشر میں اضافے کا سبب بنتا ہےکیونکہ اس میں موجود سوڈیم کی زیادہ مقدار نقصان دہ ہوتی ہے۔

فلیورڈ دہی

اکثر افراد سادہ دہی سے زیادہ فلیورڈ دہی پسند کرتے ہیں جس میں مصنوعی بیریز فلیورز اور شوگر سیرپ شامل ہوتا ہے لیکن یہ دہی وزن میں تیزی سے اضافہ کرتا ہے جو صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

چپس

بھوک کے دوران کھانا کھانے کا موڈ نہ ہو، سفر کے وقت یا پھر شام کے ناشتے میں اکثر آلو کے تلے ہوئے چپس پسند کیے جاتے ہیں۔

ان کا ذائقہ تو لذیذ ہوتا ہے لیکن اس میں جو سوڈیم شامل کیا جاتا ہے یعنی نمک وہ آیوڈائزڈ نہیں ہوتا جس سے تھائیرائڈ اور ہارمونز کی خرابی کا خدشہ لاحق ہوجاتا ہے۔

مائیکرو ویو پاپ کارن

پاپ کارن کاغذ کے بیگ میں پی ایف او اے کیمیکل (perfluorooctanoic acid) کی مدد سے محفوظ کیا جاتا ہے ۔نیچرل آئن ویب سائٹ کے مطابق جب نان اسٹک برتن یا مائیکرو ویو میں پاپ کارن پیکٹ کو بیک کیا جاتا ہے تو اس کی گرمائش کیمیکل کو متاثر کرتی ہے جس سے کینسر کا خطرہ ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :